ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی تھانہ صدر ٹوبہ کی انسپکشن ، انتظامات کا جائزہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی تھانہ صدر ٹوبہ کی انسپکشن تھانہ میں سائلئین کے مسائل بھی سنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے تھانہ صدر ٹوبہ کا وزٹ کیا دوران وزٹ سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے تھانہ صدر ٹوبہ کی انسپکشن کی دوران انسپکشن تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مالخانہ تھانہ حوالات اور ریکارڈ کو چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست بلکل برداشت نہیں کی جائے گی تھانہ میں بند ملزمان کی صحت کا بھرپور خیال رکھا جائے تمام افسران و ملازمان شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں جو لوگ اپنے معمولات کے کام سے فارغ ہوکر لیٹ نائٹ اپنے گھروں کو جاتے ہیں ان دیہاتوں کے لنک روڈز کو محفوظ بنایا جائے