کرائمز

لیبر یونین کا نجکاری کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری

جلال پور بھٹیاں( طاہر عباس دانش )گیپکو ڈویژن میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو پاور الیکٹرک لیبر یونین کا نجکاری کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری ،ہائیڈرو یونین نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا اعلان ،گیپکو ڈویژن میں تمام سب ڈویژنز کے یونین ورکرز کی شرکت،گیپکو صارفین کو مسائل کے حل کے لیے مشکلات کا سامنا جلال پور بھٹیاں تفصیلات کے مطابق گیپکو ڈویژن میں آل پاکستان ہائیڈرو پاور لیبر یونین کے ورکرز نے واپڈا نجکاری کے خلاف دوسرے روز بھی گیپکو ڈویژن جلال پور بھٹیاں میں احتجاج کیا ،مظاہرین نے گیپکو کے اعلی افسران کےخلاف شدید نعرہ بازی کی ہائیڈرو یونین ورکرز نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا اعلان کر دیا گیپکو ڈویژن میں تمام سب ڈویژنز کے یونین ورکرز نے شرکت کی پاکستان ہائیڈرو پاور یونین کے ورکرز کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکاروں کو موٹر سائیکل سکیم میں تاخیر نامنظور کرتے ہیں گیپکوکو 72 ارب کے غیر معیاری میٹریل کی فراہمی نامنظور کرتے ہیں گیپکو ڈویژن میں اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے یونین عہدیداروں کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری رکھیں گے ہڑتال کے باعث دفتر آنے والے صارفین کو مسائل کے حل کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button