کرائمز

کارپوریشن فیصل آباد میں چوریاں کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

فیصل آباد ( فرہاد علی چوہدری سے) کارپوریشن فیصل آباد میں چوریاں کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار میونسپل کارپوریشن فیصل آباد آفس میں چوریاں کرنے کا اعتراف جنرل سیکرٹری ایپکا کی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی میاں انور حسین انفارمیشن سیکرٹری پنجاب آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن ، رانا سعید جنرل سیکرٹری ، ارشاد حسین سینئر وائس چیئرمین ایپکا ، سید طاہر منظور شاہ ،میاں وحید نواز و دیگر عہدیداران ایپکا، ایپکفا ایسوسی ایشن و آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کا پولیس اور انٹی کار لفٹنگ سٹاف کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں متواتر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ملازمین کی موٹر بائیکس چوری ہوئی تھیں جس میں جنرل سیکرٹری ایپکا کی بھی موٹر بائیک چوری کی گئی تھی جس پر ایپکا کی جانب سے ناصرف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروایا گیا بلکہ اس حوالے سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے مختلف فورمز پر درخواستیں بھی دی گئی تھیں کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں لگے خراب سیکورٹی کیمرے فعال کئیے جائیں اور موٹر بائیکس و دیگر پارٹس کی چوریوں کو روکنے کے لئیے اقدامات کئیے جائیں ۔ جس پر چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا گیا تھا، ایپکا ایپکفا ایسوسی ایشن و آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی جانب سے کیس کی بھرپور انداز میں پیروی بھی کی گئی اور فیصل آباد پولیس اور انٹی کار لفٹنگ سٹاف کی شب روز کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں میونسپل کارپوریشن آفس کی حدود میں چوریاں کرنے والے چور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر کے باقاعدہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ ایپکا عہدیداران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ریجنل پولیس آفیسر عابد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد، تھانہ سول لائن کے تفتیشی آفیسر اور انٹی کار لفٹنگ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ باقی ملازمین کی موٹر بائیکس بھی ان چوروں سے برآمد کروا کر انصاف کے تقاضے پورے کئیے جائیں گے اور میونسپل کارپوریشن میں موجود چوروں کے سہولت کاروں کا بھی دوران تفتیش پردہ فاش کیا جائے گا۔میاں انور حسین انفارمیشن سیکرٹری پنجاب آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن/ انفارمیشن سیکرٹری پنجاب مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان/ چیئرمین ایپکا/ سرپرست اعلیٰ ایپکفا ایسوسی ایشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد/ ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ایپکا فیصل آباد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button