کرائمز
سرائے مغل / سنگین مقدمات میں مطلوب 02 خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
قصور/تھانہ سرائے مغل(رانا عاطف )قصور۔ ڈی ایس پی پتوکی طاہر صدیق کی ہدایت پر تھانہ سرائے مغل پولیس کی کاروائی ،ایس ایچ او طارق محمود پر مشتمل پولیس ٹیم نے سنگین مقدمات میں مطلوب 02 خطرناک مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان عرصہ ایک سال سے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے مقدمات میں مفرور چلے آ رہے تھے ، تھانہ سرائے مغل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کیا ، تھانہ سرائے مغل پولیس نے دونوں اشتہاریوں کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ، ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں کریمنلز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں