کرائمز

غیر قانونی جعلی کولڈ ڈرنکس کی فلنگ کرنے والے یونٹ پر چھاپہ

ملتان (اظہر تاج قریشی)مریم نواز کا خواب صحت مند پنجاب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں جعل سازوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی ایک ہزار 213 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس 2000 خالی بوتلیں فلنگ مشینیں اور دیگر سامان ضبطW60 کلو ممنوعہ اجزاء TO تلف کردیے گئے فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج محمد عاصم جاوید
تفصیلات کے مطابق
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ویجیلنس بیس کارروائی کرتے ہوئے کھیڑا چوک پت غیر قانونی جعلی کولڈ ڈرنکس کی فلنگ کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عامر افتخار کی سربراہی میں کی گئی معروف برانڈز کی نقل کرکے جعلی کولڈ ڈرنکس کی فلنگ کی جارہی تھی۔ مشروبات کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال بھی کیا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تمام کولڈ ڈرنکس اور مشینری قبضے میں لے کر فیکٹری کو بند کردیا۔ فوڈ اتھارٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمنوں کی سرکوبی انتہائی ناگزیر ہے جعل سازی کی کوئی معافی نہیں ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں سے آہنے ہاتھوں نمٹیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button