کرائمز

دورانِ ریڈ حفاظتی اقدامات کی تنبیہہ ، احکامات جاری :بلال افتخار کیانی

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کریمینل افراد کی گرفتاریوں کے دوران ضروری طور پر حفاظتی سازوسامان استعمال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے. ریڈ کے دوران ہر پولیس افسر اور جوان کیلئے بُلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہننا لازمی قرار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کریمینل افراد کی گرفتاریوں کے دوران ضروری طور پر حفاظتی سازوسامان استعمال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے. سپروائزری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ریڈ کے دوران ہر پولیس افسر اور جوان کیلئے بُلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ دورانِ ریڈ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی لازمی طور پر کی جائے۔ ریڈ کے دوران کمیونیکیشن سسٹم فعال رکھا جائے اور ہائی رسک ایریاز میں اضافی نفری کے ہمراہ ریڈ کیا جائے۔ بیرون اضلاع ریڈ کیلئے مجاز اتھارٹی سے ضروری طور پر اجازت لی جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سپروائزری افسران حساس آپریشنز کیلئے اسپیشل فورسز کی معاونت کو یقینی بنائیں ۔دوران ریڈ غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button