کرائمز

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا نوشہرہ ورکاں کا دورہ

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا نوشہرہ ورکاں کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ اور دیگر ٹیم نے استقبال کیا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول شاخ نوشہرہ ورکاں کی فنگشنل عمارت اور سپیشل ایجوکیشن سکول کا وزٹ کیا طلباء کو دیے گئے ماحول اور اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا نوشہرہ ورکاں میں سرکاری ٹرانسپورٹ اڈے پر مسافروں کو فراہم سہولتوں کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف حصوں اور تجارتی مراکز میں صفائی بارے جائزہ لیا جو انکی آمد سے قبل صفائی کی صورتحال بہتر بنائی گئی تھی اور شاہراؤں پر چونا بھی ڈالا گیا تھا ڈپٹی کمشنر پیدل وزٹ پر شہریوں سے بھی ملے اور انہوں نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں اور بنیادی مرکز صحت ماڑی بھنڈراں کے مفصل وزٹ کے دوران تمام شعبوں میں پہنچ کر مریضوں کو میسر سہولتوں اور ادویات فراہمی بارے جائزہ لیا اور ہسپتال کے عملہ کو ہدائت کی ہے کہ اپنی ڈیوٹیز کو مریضوں کے لیے ایک مسیحا کے روپ میں چلائیں تو اللہ کی قدرت سے بڑے انعامات کی توقع یقینا ہوتی ہے اور اے سی آفس میں بریفنگ کے دوران مقامی انتظامیہ کو ہدائت کی ہے کہ دفاتر میں سائلین کو ہر ممکن عزت دیکر مسلوں کا حل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button