کرائمز
سسر کی بہو کو مارنے کی کوشش ڈولفن نے خاتون کی جان بچا لی
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کاہنہ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی جان بچالی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق صوئے آصل میں گھریلو ناچاقی پر سسر نے بہو کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔ڈولفن کو کال موصول ہوئی کہ سسر نے فائرنگ سے بہو کو زخمی کردیا ہے۔پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر کے ملزم اکبر کو گرفتار کر لیا۔