آئرہ فلور ملز نوشہرہ ورکاں کے ساتھ فراڈ کا معاملہ، شہری سراپا احتجاج
نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) آئرہ فلور ملز نوشہرہ ورکاں کے ساتھ فراڈ کا معاملہ، محکمہ فوڈ کی انکوائری میں ڈی ایف سی گوجرانوالہ اسسٹنٹ میاں عبدالشکور، اے ایف سی نوشہرہ ورکاں اور دیگر عملہ فراڈ میں ملوث نکلا، تمام کے خلاف کاروائی کی استدعا، محکمہ فوڈ کے افسران نے میرے ساتھ دھوکہ دہی کرکے سخت زیادتی کی ہے ان کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شکیل مہر، تفصیلات کے مطابق آئرہ فلور ملز نوشہرہ ورکاں کے مالک شکیل مہر نے 15 مارچ 2024 کو 1 کروڑ 74 لاکھ 92 ہزار دو سو پچیس روپے کا چالان بنک جمع کروا کر گندم اٹھالی جبکہ محکمہ فوڈ نوشہرہ ورکاں سنٹر کے اے ایف سی حافظ امجد منیر نے اسسٹنٹ عبدالشکور سے ملی بھگت کرکے ان کا چالان کسی دوسری فلور ملز کے کھاتے ڈال کر گندم خورد برد کرلی تھی گندم خورد برد کرنے کے انکشاف پر آئرہ فلور ملز کے مالک شکیل مہر کو مزید رقم جمع کروانے کا نوٹس جاری کردیا، جس پر شکیل مہر نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے حکم پر میاں عبدالشکور ، حافظ امجد منیر کے ساتھ نوشہرہ ورکاں سنٹر کے عملہ میں شامل واجد علی، عبدالحفیظ، ریاض علی اور ریاست علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اس پر ان کے خلاف محکمہ فوڈ میں انکوائری شروع کر دی گئی اس انکوائری میں بھی تمام افسران پر گندم خورد برد کرنے کا الزام میں ملوث پائے گئے ہیں دوران انکوائری جرم ثابت ہونے پر گندم خورد برد میں ملوث محکمہ فوڈ کے تمام افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے