کرائمز
لیہ :شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،شبیر احمدڈوگر
لیہ (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیر احمدڈوگر نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے جس میںبلاامتیاز شہریوں کے مسائل سن کرفوری حل کیے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بات اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں آنے والے شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر کہی۔انہو ں نے کہاکہ شہریوںکو مختلف سرکاری محکموں سے شکایات کے حل کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ بلاجھجک آفس میں آکر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر مختلف شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے حل کے لئے احکاما ت جاری کیے۔