احمد پور سیال : طارقی چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ، مال مسروقہ برآمد
احمد پور سیال (مسٹر غلام شبیر سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کی ہدایت پر ڈی ایس پی احمد پور سیال بدر منیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال علی اکبر ہمراہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز رمضان نوید اور اختر عباس،اور ٹیم محمد عرفان بلوچ،نصر اللہ خان بلوچ،وسیم سجاد بلوچ سیکورٹی آفیسر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے طارق منیر عرف طارقی چار رکنی طارقی ڈکیت گینگ 1 طارق منیر ولد منیر خان قوم چانڈیہ، 2 اظہر عباس ولد ہاشم قوم چانڈیہ ، 3 عابد علی ولد اللہ دتہ قوم چانڈیہ 4 محسن ولد عارف قوم ڈھول کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15لاکھ ستر ہزار پانچ سو مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے مال مسروقہ میں 4عدد موٹر سائیکل، زیورات،موبائل فون اور نقدی 5500 سو روپے ہیں ان کے علاؤہ دو عدد 30بور پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار نے پوری ٹیم کو شاباش دی