کرائمز

لاہور :تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پکڑ،دھکڑ کا سلسلہ جاری

لاہور(حیدر شاہ )تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پکڑ،دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری گرفتار، تھانہ رنگ محل منتقل لاہور میں پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری کو تھانہ رنگ محل منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اکمل خان باری کیساتھ پی ٹی آئی رہنما چوہدری حبیب الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے گرفتاری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کچھ بھی کرلے کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، 24 نومبر انشااللہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا دن ثابت ہوگا، فارم 47 والی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button