کرائمز

3رکنی تالہ توڑ چور گروہ کا ماسٹر مائنڈ و کارندہ گرفتار

نوشہرہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تھانہ اضاخیل پولیس نے 3رکنی تالہ توڑ چور گروہ کے ماسٹر مائنڈ و کارندے کو حراست میں لیکر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسمی مسعود ولد اول خان ساکن امان گڑھ نے تھانہ اضاخیل پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ اہل وعیال کئی گئے ہوئے تھے جب واپس آکر دیکھا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر سے 04عدد پنکھے،بجلی تاد وغیرہ چوری ہوئے تھے،مقدمہ درج کیا گیا۔مقدم خان SDPO کینٹ سرکل نے عادل سید SHOتھانہ اضاخیل وافسر علی خان ASI/IOکو ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے انتھک محنت سے تالہ توڑ گروہ کے سرغنہ واجد ولد واصل ساکن امان گڑھ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،سرسری انٹاروگیشن پر شریک جرم اکمل ولد میر حسن ساکن امان گڑھ کا نام اگل دیا جیسے گرفتار کیاگیا،نشاندھی پر جملہ چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا،شریک جرم تیسرے ساتھی کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button