کرائمز
لیہ :پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
لیہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کروڑ لعل عیسن انٹی کرپشن کی کاروائی،پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارچک نمبر 83 ٹی ڈی اے کے پٹواری عبدالفاروق کو موقع پر پکڑ کر رقم برآمد کر لی گئی ملزم نے مجاہد حسین سے جائز کام کے لئے 30 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی انٹی کرپشن آفیسر سرفراز گاڈی نے ملزم کو مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا