انجمن تاجران جھنگ / تمام مذہبی و سیاسی تاجر جماعتوں کا اہم اجلاس
احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)انجمن تاجران جھنگ کے زیر اہتمام تمام مذہبی و سیاسی تاجر جماعتوں کا اہم اجلاس ہو جس کی صدرات ضلعی صدر حاجی دلدار علی نے کی تلاوت کلام پاک ہاشم علی نے کی اجلاس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی جمعیت علماء اسلام جھنگ کے مرکزی مجلس شوری کے ممبر چوہدری شہباز گجرایڈووکیٹ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عبدالجبار مرزا سلمان حیدری جاوید پہلوان شیخ عبدالرشید حاجی ظفر اقبال حاجی ارشاد منڈ انجئیر نصراللہ ڈھڈی شیخ شاہد اقبال نے کہاکہ اسرایئل کا غزہ کے ساتھ ساتھ ایران پر حملہ اسرایئلی صیہونی عالمی غنڈہ گردی کی بد ترین مثال ہے اسرایئل نے غزہ فلسطین میں ساٹھ ہزار سے زاہد فلسطینی بچوں اور بوڑھوں اور خواتین کا قتل عام کرکے اپنے مزموم مقاصد کےلئے ایران پر حملہ کرکے ایرانی افواج کے سربراہوں کو قتل کرکے اپنے عالمی غنڈہ گردہونے کا پوری دنیا کو پیغام دےدیا کہ اسرایئل کی انسانیت کے قتل عام اور دہشت گردی کو روکنا عالمی اداروں اور بالخصوص عالم اسلام کی قیادت کی اجتماعی ذمہ داری ہے تمام مذہبی و سیاسی اور تاجر حضرات نے ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا پاکستان کا ایران کی حمایت اور ان کی عوام کی حفاظت کےلئے دوٹوک موقف سے پاکستان کا اسلامی دنیا بھر میں وقار بلند ہونے کے ساتھ اسلامی دنیا کے سربراہان کو ایران کی حمایت کرنے کی جرآت پیدا ہوئی امت مسلمہ کو متحد ہوکر اسرائیل کی جارحیت کا جواب دنیا ہوگا انہوں نے خبراد کیا کہ اگر او آئی سی اور مسلم ممالک متحد ہوجائے اور یہود نصار کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر رہنے کی ضرورت ہے اور انشاءاللہ امریکہ اور انڈیا اور اسرائیل کا نقشہ صحفہ ہستی سے مٹ جائے گا آخر میں حافظ ثاقب سرور ساقی نے دعا کروائی ملکی استحکام اور مظلوم فلسطین و ایران ارو دیگر مسلم ممالک اور جھنگ کے امن وامان کےلئے خصوصی دعا کی گئی