گمشدہ 15 سالہ طالب علم کو چند گھنٹوں میں تلاش کر لیا
شجاع آباد(کرائم رپورٹر)شجاع آباد تھانہ راجہ رام پولیس کے ایس ایچ او باسط ملک کی شاندار کارکردگی گمشدہ 15 سالہ طالب علم کی فوری طور پر ایف ائی ار نمبری 712/24 زیر دفعہ 363 ت پ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی ٹیم کے ہمراہ چار گھنٹوں کے اندر اندر نویں جماعت کےطالب علم زمان کو لودھراں مخدوم عالی کے علاقے سے تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا والدین کی ایس ایچ او تھانہ راجہ رام باسط ملک اور انکی ٹیم کو دعائیں
تفصیلات کے مطابق کوٹلی نجابت کے رہائشی بعمر 14/15 سالہنویں کلاس کا طالب علم محمد زما جو گھر سے سکول گیا واپس نہیں آیا ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا بچے کے ملنے پر والدین نے تھانہ راجہ رام پولیس کے ایس ایچ او باسط ملک کو دعائیں یاد رہے چند دنوں میں دوسرا بچہ گھر سے لا پتا ہوا ہے جس کو تھانہ راجہ رام کے ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا #