کرائمز
موٹر سائیکل ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرانے سے ایک بھائی ہلاک دوسرا زخمی
ڈسکہ(عشرت انصاری)موٹر سائیکل ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرانے سے ایک بھائی ہلاک دوسرا زخمی واقعات کے مطابق گلوٹیاں کلاں کے رہائشی دو حقیقی بھائی 27سالہ صابر اور32سالہ بابر موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ موضع جیسروالہ کے قریب چکر آنے کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 27سالہ صابر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بھائی بابر زخمی ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اورنعش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔