علاقائی خبریں

احمد پور سیال میں بھی یوم تکبیر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

گڑھ مہاراجہ (میاں احمد رمضان شیخ )تحصیل احمد پور سیال میں بھی یوم تکبیر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا اس سلسلہ میں صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) پی پی 130افتخار خان بلوچ اور ضلعی جوائنٹ سیکرٹری سردار محمد عارف خان کشمیری نے شریف آباد آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں وائس چیئرمین پنجاب قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان، ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان اور تحصیل سپورٹس صدر احمد پور سیال زوار ملک غلام جیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نائب صدر پی پی130ناصر عباس خان بلوچ اعجاز خان گلکالہ بلوچ عاصم علی خان جنرل سیکرٹری پی پی 131 شفقت خان بلوچ سید جواد علی شاہ نجف علی شاہ محمد عمران مہدی چوہدری عثمان آرائیں ثقلین خان حسنین خان بلوچ ممتاز خان بلوچ اے ڈی خان بلوچ اسد رضا خان ارشاد خان بلوچ سمیت علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی زوار ملک غلام جیلانی نے کہا کہ 28مئی 1998ء میں ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا گیا۔افتخار خان بلوچ نے کہا کہ سربراہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لائے اور ایٹمی دھماکے کرکے مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی۔ سردار محمدعارف خان کشمیری نے کہا کہ ”یوم تکبیر“ وہ تاریخ ساز دن ہے جب ہمارے قائد محمد نواز شریف نے وطن عزیز کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے والی طاقتوں کو ایٹمی دھماکے کرکے دکھا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اس موقع پر ”یوم تکبیر“ کی 28ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیااور ملکی سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی قبل ازیں زوار ملک غلام جیلانی کی دفترپی پی130آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور انہیں مالائیں پہنا کر ان کا بڑی گرمجوشی سے، والہانہ، فقید المثال اور پرتپاک استقبال کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button