کرائمز

لاہور :جمعہ، ہفتہ اور اتوار ہرقسم کی ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )حکومت پنجاب کیطرف سے لاہور میں 03 روز کےلئے ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے، آج، کل اور اتوار کو کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی پابندی کو یقینی بنانے کےلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات، ہیوی ٹریفک، خستہ حال، انتہائی خطرناک حد کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو اجازت نہیں، پابندی سے مستثنیٰ پٹرول، ادویات، خوردونوش اور مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت ہے، پابندی کے اطلاق کو 100 فیصد یقینی بنایاجارہا ہے،ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک اور صحتمند آپ و ہوا کےلئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی، لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف ہیوی کریک ڈاؤن بھی جاری، شہر میں 41 انسدادِ سموگ اسکواڈز بھی تشکیل، کارروائیاں جاری،رواں سال 62 ہزار ہیوی ٹریفک، 13 ہزار ٹریکٹر ٹرالی اور 16 ہزار کار، موٹرسائیکلوں کو جرمانے کئے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button