کرائمز

رائےونڈگردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہری سراپا احتجاج

لاہور /رائےونڈ(نمائندہ کرائمز پوائنٹ )شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مختلف علاقوں میں یہ آوارہ کتے نہ صرف خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں بلکہ کئی افراد کو کاٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اور صورتحال روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر بچے اور بزرگ افراد اس خطرے کی زد میں ہیں۔ راہگیروں کے لیے سڑکوں پر چلنا دشوار ہو چکا ہے اور شہری خوف کے عالم میں ہیں۔ لوگوں نے متعدد بار مقامی انتظامیہ کو اس حوالے سے شکایات درج کروائیں، مگر تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اگر انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہ کیے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے اور عوامی صحت و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button