کرائمز

جڑانوالہ: اغوا ہونے والا آڑھتی 36 گھنٹوں میں بازیاب

جڑانوالہ ( ارباب سکندر اعوان) جڑانوالہ کے نواحی گاؤں بچیانہ سے اغواء ہونے والے آڑھتی کو پولیس نے 36گھنٹوں بعد بازیاب کروالیا۔ گذشتہ روز بچیانہ کے رہائشی میاں شفیق کو اغواء کاروں نے سبزی منڈی جاتے ہوئے اغواء کیا تھا۔ مغوی آڑھتی کے گھر پہنچنے پر شہریوں نے پولیس ملازمین کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ گذشتہ روز بچیانہ کا رہائشی سبزی و فروٹ منڈی کا آڑھتی میاں شفیق اپنے گھر سے سبزی منڈی جانے کیلئے نکلا ہی تھا کہ راجباہ ہائی لیول پل کے قریب نامعلوم اغواء کاروں نے اُسے اغواء کرلیا جس پر پولیس تھانہ بچیانہ نے سی پی او فیصل آبادکی ہدائیت پر مغوی کے بھائی صفدر حسین کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی۔ ایس ایچ او تھانہ بچیانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں اغواء کاروں کے ٹھکانوں پر ریڈ کئے اور 36گھنٹوں بعد مغوی کو اغواء کاروں سے بازیاب کروالیا۔ مغوی کی سلامتی کے ساتھ بازیابی اور پولیس کی اس انتھک محنت کو سراہتے ہوئے مغوی کے اہل خانہ اور شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ بچیانہ عمران عامر اور ان کی ٹیم کا زبردست استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ ایس پی جڑانوالہ نے ضیاء الحق نے پولیس ٹیموں کی احسن کارکردگی کے سلسلہ میں انہیں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button