میاں بیوی سمیت 10 افراد جاںبحق، 9ا شدید زخمی
سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سرگودھا ریجن میں قتل اور حادثات سمیت واقعات میں میاں بیوی سمیت 10 افراد جاںبحق اور 9 افراد شدید زخمی ہو گے جن میں مقتولین اور متوفین کی نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹ چوغطہ میں نوجوان زمیندار یونس لاہڑی کی موت کو لواحقین نے پولیس تشدد قرار دیا جبکہ ریجن کے علاقہ میانوالی کے مسلم بازاراعوان چوک کے قریب گھریلو تنازعہ پر نوجوان داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس کو قتل کر دیا اور سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں ڈاکخانہ کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے نوجوان محسن بلوچ کوقتل کر دیا۔اسی طرح ریجن کے علاقہ خوشاب کے علاقہ شہزاد ٹان میں پسند کی شادی میں غیرت کے نام پر دلہن کے بھائی عنصر محبوب نے اپنی بہن کے گھر داخل ہو کر دونوں میاں بیوی اپنی نسرین بی بی اور بہنوئی احسن نور کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ تیز رفتاری کے باعث حادثات کے واقعات میں سرگودھا لاہور روڈ پر چک 41 پمپ کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے فیملی کی تیز رفتار کار الٹ جانے سے خاتون کوثر بی بی جانبحق اور تین افراد اس کا شوہر صالح محمد بیٹی ایمان فاطمہ اور نوجوان اسد عباس شدید زخمی ہو گے اسی روڈ پر موضع ٹھہڑی کے قریب مخدوم آباد سے پنڈی بھٹیاں جانے والی فیملی کی تیزرفتار کار ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ جانے میں 2 افراد جاںبحق اور3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔میانوالی کے علاقہ شیخ جلال مسجد کالاباغ کے قریب دو موٹر سایکل آپس میں ٹکرانے سے چاپری کے دو نوجوان جانبحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گے جن میں مقتولین اور متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔