حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق 18 زخمی ، ہسپتال منتقل
پنڈی بھٹیاں (رائے شہزاد سلیم ) مسافر بس کو خوفناک حادثہ چھت پر سوار مسافر درخت سے ٹکرا کر گر گئے حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق 18 زخمی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال جلال پور بھٹیاں منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مسافر بس مظفر گڑھ سے گجرات جارہی تھی کہ اچانک بس کے آگے گدھا گاڑی آگئی جس کو بچانے کی خاطر بس بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت کو جا لگی بس کی چھت پر بیٹھے مسافر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر جانبحق ہوگے جس میں بیس کے قریب زخمی ہوگے جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق سندھ سے ہے ریسکیو زخمیوں کو جلال پور بھٹیاں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیسن اور عملہ بھی موجود نہیں جو کہ متعلقہ اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے زیادہ سیریس حالت والے چار مریضوں کو لاہور منتقل کیا گیا جلال پور بھٹیاں ہسپتال میں ریسکیو ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو طبی امداد دیتے رہے