کرائمز

بہاولنگر: بینک ملازم سے 17 ہزار روپے اور دیگر سامان چھین لیا گیا

بہاولنگر (زیبر عباسی ) چک مدرسہ کے تھانہ مدرسہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے ایک افسوسناک واردات کی، جس میں بینک کے ملازم ڈاکٹر حسیب الرحمن کو لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے متاثرہ شخص سے 17 ہزار روپے نقد، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر حسیب الرحمن ڈیوٹی مکمل کر کے بینک سے گھر واپس جا رہے تھے کہ کشمیر پمپ کے قریب تین ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور ان سے نقدی اور سامان چھین لیا۔ واقعہ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ مدرسہ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button