منشیات فروشوں کاقلع قمع میری اولین ترجیحات میں شامل ہے:محمدارشاد
قصور(مہرمحمدنویداحمد)پولیس تھانہ سٹی چونیاں کی ایس ایچ اومحمدارشاد کی سربراہی میں منشیات فروشوں کےخلاف کاروائیاں جاری.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمدعیسی خاں کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں محمدارشاد کی سربراہی میں پولیس نےدوران گشت کاروائی کرتےہوئے2 افراد کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا.ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں محمدارشاد نےمیڈیانمائندگان سےگفتگو کرتےہوئے بتایاکہ دوران گشت غلہ منڈی نزد حجرہ روڈ سے عدنان نامی شخص کو چیک کیاجس سے 1080 گرام چرس جبکہ چونیاں بائی پاس نزذ نیو اسٹیڈیم سے ندیم نامی شخص سے 1100 گرام چرس برأمد ہوئی.جن کو پکڑکرحوالات بندکردیاگیا.مزیدکہاکہ منشیات فروشوں کےساتھ أہنی ہاتھوں نمپٹاجائےگا۔پکڑے گئےمنشیات فروشوں کےخلاف تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمات رجسٹرڈ کرکے ملزمان سےمزید تفتیش کاأغاز کردیاگیاہے.