کرائمز

ٹھٹھہ ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6550 پیکٹ گٹکا ماوابراآمد

ٹھٹھہ (مرید حسین باجوہ )ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (ٹھٹہ، گھارو، دہابیجی، مکلی، جھرک، کینجھر، ساکرو، گاڑہو، کیٹی بندر، گھوڑاباڑی، جھمپیر اور سی آئی اے ٹھٹہ پولیس) نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 1 گٹکا فیکٹری کو برسٹ کرکے 30 گٹکا فروش / گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان محمد عیسیٰ سرائی، سجاد عرف بھٹو میربحر، جمشید علی گندرو، عبدالعزیز کھیرو، غلام قادر سھتو، گمشاد علی ملاح، سعید الحق پٹھان، محمد زمان پٹھان، ظفر علی سولنگی، سمیر پنجابی، گلزار عرف گلو جوکھیو، عباس سموں، جمیل گندرو، بادل جاکھرو، شھزاد راجپوت، ارشاد علی پھل، زبیر ابراہیم پٹھان، محمد خلیل انصاری، صدام شاہ، وقار خاصخیلی، علی اکبر کنبھار، حفیظ خاصخیلی، سرور عرف گھنور شیخ، عبد المجید گندرو، گل محمد کنبھار، عطا اللہ پٹھان، خالد رضا انصاری، غلام قادر گابار، میر محمد خاصخیلی، نیاز احمد واریو اور منشیات فروش واحد ملاح کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6550 پیکٹ گٹکا ماوا، 229 کلو گٹکا مٹیریل، 1 پیکنگ مشین، 1 مہران کار، 1 موٹر سائیکل اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹھٹہ پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button