کرائمز

بد چلنی کے شبہ پر کلہاڑی کے وار سے بیوی قتل

چوچک ( نمائندہ خصوصی ) چوچک کے نواحی گاؤں میں بد چلنی کے شبہ پر شوہر نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کر دیا ایس ایچ او سلیم سکھیرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود ایلپلاٹ لاشاری میں بد چلنی کے شبہ پر خاتون قتل ملزم گلزار نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا، ایس ایچ او تھانہ چوچک سلیم سکھیرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ شکیلہ کے قاتل کو تیس منٹ کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی رینالہ کی زیرِ نگرانی موقع سے ضروری شواہد اکھٹے کر لئے چوچک پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر کے کارروائی کر دیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ریڈ لائن ہیں ، کراس کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button