کرائمز

خالد گٹکا ماوا اور نان کسٹم چھالیہ سرعام سپلائی کرنے میں مصروف

کراچی (رپورٹ:اقبال سومرو)ڈسٹرکٹ ویسٹ،اورنگی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں خالد عرف کیلے نے اپنے پنجے گاڑھ دیے، گٹکا ماوا اور نان کسٹم چھالیہ سرعام سپلائی کرنے میں مصروف۔تفصیلات کے مطابق خالد عرف کیلا اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں اپنے ڈیلرز اور سیل مین کے ذریعے نان کسٹم چھالیہ اور مضر صحت گٹکا ماوا سپلائی کروا رہا ہے،علاقہ پولیس بڑی ڈیل کرنے کے باعث سماج دشمن خالد عرف کیلے کے ڈیلرز اور سپلائرز کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے گریز کررہی ہے،ذرائع کا بتانا ہے کہ سماج دشمن خالد عرف کیلے نے اپنے ڈیلرز اور سپلائرز کو کہہ رکھا ہے کہ سرعام چھالیہ اور گٹکا ماوا سپلائی کرو،میں سب کو سنبھال لوں گا، پولیس کو میں منہ دے دونگا،تمھیں کوئی بھی نہیں گرفتار کرسکتا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خالد عرف کیلے کے ڈیلرز اورنگی ٹاؤن گلشن بہار غازی آباد،گلشن ضیاء،منصور نگر، چشتی نگر،خلیل مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں سرعام مضر صحت گٹکا ماوا اور نان کسٹم چھالیہ سپلائی کر رہے ہیں، آخر علاقہ پولیس خالد عرف کیلے کو گرفتار کیوں نہیں کرتی کیا اس کے ہاتھ قانون سے بھی طاقتور ہیں، علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل ائی جی کراچی، بالخصوص ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ویسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سماج دشمن خالد عرف کیلے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے کیونکہ یہ نوجوان نسل کو گٹکا ماوا اور اس کو بنانے والی نان کسٹم چھالیہ سپلائی کرواتا ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button