خوف کی علامت سمجھا جانے والے انتہائی خطرناک ملزم تڑی پار
لاہور (عاطف رانا )کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(CCD) سٹی شاہدرہ کی علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی بین الضلاع ڈکیت گینگ کا سرغنہ ،ڈکیتی،ہاؤس راہبری ،شاپ راہبری ،روڈ راہبری ،نقب زنی ،موٹرسائیکل چوری ،منشیات فروشی ،شوٹر،دوران واردات معصوم شہریوں کو زخمی کرنے،پولیس مقابلہ اور فائرنگ کرنے جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور خوف کی علامت سمجھا جانے والے انتہائی خطرناک ملزم اشتہاری شہزاد علی عرف کاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک. انسپکٹر اسلام گجر نے ہمراہ انسپکٹر ارشد اور ان کی ٹیم نے نزد کالا خطائی روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن پر ناکہ بندی کی تھی کہ 03 کس ملزمان موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوۓ روکا گیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پولیس کی بلٹ پروف جیکٹ اور سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر 01 ملزم مضروب ہوگیا جس کی شناخت شہزاد علی عرف کاکو کے نام سے ہوئی جس کو ہسپتال لے جا رہے تھے جو راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں سنگین جرائم کی ان گنت وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مطلوب (اشتہاری) تھاملزم نے کچھ عرصہ قبل لاہور میں راہبری مزحمت پر شہری کو چاقو مار کر انگوٹھا کاٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا ۔
ڈی ایس پی (CCD) سٹی دانش آصف رانجھا
ملزم شہریوں میں خوف ہراس پھیلانے کے لیے ہر واردات پر کہتا تھا کہ میرانام کاکو جٹ ہے۔پولیس کو بتانا
ڈی ایس پی (CCD) سٹی دانش آصف رانجھا
ملزم پولیس کے روکنے پر پولیس پر فائرنگ کرنے کا عادی تھا ۔
ڈی ایس پی (CCD) سٹی دانش آصف رانجھا
اس کے علاوہ ہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
ڈی ایس پی (CCD) سٹی دانش آصف رانجھا
ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، ڈی ایس پی (CCD) سٹی دانش آصف رانجھا