کرائمز

پھولنگر تھانہ صدر کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندا متعدد جانیں لے گیا

قصور / پھولنگر (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پھولنگر تھانہ صدر کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندا متعدد جانیں لے گیا ،کچی زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک ، جانبحق ہونے والوں میں افضل عرف وٹو سکنہ گلی ڈاکخانہ خاص پھولنگر ، بگو شیخ ، رانا شیرا ساکنان میانکے موڑ پھولنگر کے ناموں سے ہوئی ،شراب سے جانبحق ہونے والوں میں عبدالغفار ولد عبدالستار گجر سکنہ اتفاق اڈہ اور منظور حسین بھی شامل ،شراب انیل مسیح نامی ڈیلر سے خریدی گئی تھی ،واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی موقع پر پہنچ گئے ، سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ، منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، سرکل پولیس پتوکی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button