جعلی شناخت پر سفر کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
لاہور (زاہد راجپوت )ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کاروائی ، جعلی شناخت پر سفر کرنے والے 3 ملزمان گرفتار ،ملزمان فلائٹ نمبر FZ 337 کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ پہنچے تھے،ملزمان کی شناخت عبد الرحمٰن، انعام الحق اور علی حیدر کے نام سے ہوئی ،ملزمان وزٹ ویزے پر تعفتان کے راستے ایران گئے تھے،ایران پہنچنے پر ملزمان نے میاں کریم نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا۔،ملزمان نے ایجنٹ کو 20 لاکھ فی کس کے عوض مختلف لوگوں کی سفری دستاویزات حاصل کیں،ملزم عبد الرحمٰن نے خود کو عاصم نذیر اور انعام الحق نے اکبر علی ظاہر کر کے ایران سے براستہ دبئی، سویڈن جانے کی کوشش کی،علی حیدر نامی سہولتکار بھی ملزمان کے ہمراہ تھا،ملزمان کو دبئی سے ٹرانزٹ کے دوران امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے ڈیپورٹ کیا،ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا ہے ،ترجمان ایف آئی اے