کرائمز

میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں افسران و اہلکاروں سے ملاقات،ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی اپنے آفس مسلم ٹاؤن میں مختلف تھانہ جات کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات،ملاقات میں افسران و اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے،پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی اور نجی زندگی کے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،محکمہ پولیس میں اہلکاروں کا اہم کردار ہے ان کے بغیر محکمہ نامکمل ہے ان کی ویلفیئر کے کام کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے،،ایس پی بلال احمد نے پولیس افسران و اہلکاروں کی ویلفئیر کیلئے موجود پولیس لائن ہسپتال ڈے کئیر سنٹر سے مستفید ہونے کی تلقین کی،پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ وعلاج کرتے ہیں،پولیس افسران و اہلکاروں کی سہولت کیلئے ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس بھی مہیا کی جا رہی ہے،پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے،دوران ڈیوٹی عوام کی خدمت کریں بہادر اور محنتی اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں،پولیس ملازمین کے مسائل کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button