کرائمز

لاہور: ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے

لا ہو ر (آئی این پی )ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقا د کیا کھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز، تفتیشی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نو ید نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کیے محمد نوید کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات کی مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے کھلی کچہری کا مقصد فوری انصاف اور پولیس و عوام الناس کے مابین فاصلے ختم کرنا ہے شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button