کرائمز

ریٹائرڈ افسران،اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے، آئی جی

لاہور (آئی این پی )سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے 13 ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کے پنشن و دیگر مالیاتی مسائل فوری حل کئے جائیں گے پنجاب پولیس ایک فیملی ہے اور ریٹائرڈ افسران و اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے پنجاب پولیس ریٹائرڈ افسران کے تجربات اور تجاویز سے استفادہ حاصل کرتی رہے گی جبکہ حاضر سروس سمیت ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ دوسری جانب انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ افسران نے محکمہ کی جانب سے ہونے والی عزت افزائی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی ڈسپلن عمارہ اطہر، اے آئی جی فنانس اور اے آئی جی ویلفیئر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button