کرائمز

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ہال میں پروقار تقریب کا اہتمام

گوجرانوالہ(رانا عبدالغفار)کرسمس کے سلسلہ میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سنیٹری ورکرز کے اعزاز میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ہال میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوھدری کاشف اسماعیل گجر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ اور صدر گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز رانا محمد صدیق خاں بھی تقریب میں شریک تھے۔ مسیحی ورکرز کے ہمراہ انہوں نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ورکرز(سنیٹری سٹاف) میں ان کے مقدس تہوار کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے گرم ملبوسات بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈیژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام میں سب سے کلیدی رول سنیٹری ورکرز کا ہے جو شہروں اور دیہاتوں کو صاف بنانے میں مصروف عمل ہیں ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی اور ویژنری اقدام ہے جس کے تحت شہروں اور دیہاتوں کو بھی صاف بنایا جائے گا۔ یہ اقدام پاکستان میں کسی بھی صوبے میں پاکستان کی تاریخ پہلا اور منفرد اقدام ہے جو شہروں کی طرز پر گاؤں کے گلی محلوں کو بھی صاف ستھرا بنائے گا جس پر عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سنیٹری ورکرز ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی خدمات کو سراہتے ہیں اوران کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کا شہر کی بہتری میں کردار انتہائی مثبت ہے جسے سراہتے ہیں اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوام کی فلاح و بہبود، صاف ستھرے ماحول کیلئے گوجرانوالہ کی کاروباری برادری معاونت جاری رکھے گی جس نہ صرف شہر خوبصورت ہوگا بلکہ لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسرآئیں گے۔چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر، صدر چیمبر آف کامرس رانا صدیق خاں نے اس موقع پر کہا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور تاجر برادری محنتی اور جانفشاں صفائی عملہ کو کرسمس کے مقدس موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہے اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ہے،شہر کی خوبصورتی اور عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور محنتی سنیٹری ورکرز اور دیگر سٹاف صفائی کے مقدس پیشہ سے وابسطہ ہیں جس کا مقصد شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اس موقع پر تمام مسیحی برادری اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی عملہ و فیلڈ افسران کو مسیح ابن مریم کی پیدائش کے مقدس دن کی مبارک دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button