سندر:بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاج
لاہور(آئی این پی ) سندر اور اس کے مضافات میں پچھلے دو دن سے لیسکو واپڈا کی جانب سے بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا صبر جواب دے گیا مین ملتان روڑ کو سندر اڈا سے بند کر کے لیسکو کے خلاف احتجاج کیا۔شہریوں کا کہنا ہے 2 دن سے ہمارے علاقوں کی بجلی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنہ تھا سندر اور اس کے مضافاتی علاقوں کے شہریوں کا کہنا ہے ایس ڈی او چوہنگ اور اس کا عملہ فون تک نہیں سنتا جس کی وجہ سے بہت زیادہ پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتا یے جن علاقوں کی بجلی بند ہے ان میں سندر،رنگیل پور،وٹو کالونی،بھٹی ٹاؤن،بھٹہ کالونی، توحید آباد،متعلقہ آبادیاں شامل ہیں۔سندر پولیس اور موٹروے پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج کو ختم کر دیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا اگر ہمارا مسلہ حل نہ ہوا جاتی عمرہ کے سامنے احتجاج کریں گے