Uncategorized

پرانا گولیمار میں گینگ وار ، ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ ، 6ملزمان گرفتار

کراچی / کیماڑی (مرید باجوہ )ضلع کیماڑی پولیس کا پرانا گولیمار میں گینگ وار/ منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ،ملزمان و پولیس کے مابین شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد 06 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی،گرفتار ملزمان کی شناخت 1- عبدالسلام، 2- عرفان، 3- عامر، 4- بابر، 5- شعیب اور 6- اویس کے ناموں سے ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔،گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد کرسٹال، آئس، کریش، منشیات پیک کرنے کا سامان اور ڈیجیٹل کانٹا برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی۔،ملزمان کے قبضے سے 04 عدد پستول اور ایمونیشن برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔ملزمان کے قبضے سے 08 موٹرسائیکلیں، 05 ٹیبلٹ، 08 موبائل فون اور 2500 روپے کیش بھی برآمد ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔،گرفتار ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔،ملزمان پرانا گولیمار، جہان آباد میں منشیات نیٹ ورک آپریٹ کرنے سمیت گینگ وار سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔،گرفتار ملزم عبدالسلام بدنام زمانہ گینگ وار سہیل ملا کا بھائی اور عزیر بلوچ کا سالہ ہے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔،ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپکٹر راجہ خالد محمود کی سربراہی میں پولیس پارٹی ملزمان کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی۔،گرفتار تمام ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button