کرائمز

کنویں کی کھدائی 2 مزدوروں کی جان لے گئی

اوکاڑہ(ناظم خاں بلوچ )اوکاڑہ کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور مٹی تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق بصیر پور کے نواحی علاقے بٹک کے قریب 15/20 فٹ گہرے کنویں میں 2 مزدور 22 سالہ فیاض احمد ولدگوہر علی اور 18 سالہ فضل عباس ولد نزیر احمد کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا۔ دونوں مزدور منوں مٹی تلے دب گئے۔ حادثہ کنواں سے انٹیں نکالنے اور کھدائی کے دوران پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو موٹر بائیک سروس، 2 ایمبولینسز اور فائر وہیکل فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے مقامی افراد کی مدد سے مٹی میں دبے افراد کی تلاش کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔اور دونوں مزدوروں کی ڈیڈ باڈیز کو کنویں سے ریکور کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس اچانک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین غم سے نڈھال جب کہ مقامی لوگ غمزدہ ہو گئے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button