کرائمز

چکنمبر 200 نصرآنہ مسجد سے کمسن بچے کی نعش برآمد

بھوآنہ(تحصیل رپورٹر) تھانہ لنگرآنہ کی حدود چکنمبر 200 نصرآنہ میں قتل کی لرزہ خیر واردات سامنے آئی ہے جہاں گاؤں کے ہائی سکول کی مسجد سے کمسن بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے.9 سالہ علی رضا ولد فوجی قاسم رضا دن تین بجے گم ہوا تھا.علی رضا کو کزن شہیل ولد ریاض نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا ہے.شہیل علی رضا کو کھیلنے کے بہانے ورغلا کر گاؤں کے ہائی سکول لیکر گیا جہاں زیادتی کے گلا دبا کر اور سر میں اینٹیں مار کر بے رحمی سے موت کے گھاٹ اُتار دیا.اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سجاد حسین,ایس ایچ او تھانہ لنگرآنہ صفدر ہرل, انچارج سیکیورٹی فیصل حیات اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بر وقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا ہے.پولیس ذرائع کے مطابق قاتل شہیل نے اقرار جرم کر لیا ہے.پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر نعش کو تحویل میں لے لیا ہے.پولیس کے مطابق فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button