سٹی پریس کلب رجسٹرڈ اوکاڑہ کے نو منتخب صدر کا اظہار تشکر
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری) سٹی پریس کلب رجسٹرڈ اوکاڑہ کے صدر عباس علی جٹ نے کہا ہے میرا کامیاب ہونا میرے پریس کلب کےممبران کا مجھ پر اظہار اعتماد ہے ۔جس طرح ممبران نے مجھے عزت سے نوازا ہے میں زندگی بھر بھلا نہیں پاوں گا ۔ممبران نے اپنا کام کر دیا اب یہ میری زمہ داری ہے کہ میں صحافی بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئےبھرپور جدوجہد کروں۔اپنے ممبران کو ساتھ لے کر چلوں۔صدر عباس علی جٹ نے کہا کہ میں چیف ایگزیکٹو عابد حسین مغل۔سابق صدر مہر ساجد علی اور سابق جنرل سیکرٹری اعجاز انجم کھوکھر کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے پریس کلب کی جمہوری روایات کو اگے بڑھایا جو ہماری بڑی کامیابی ہے۔ان سے اور ممبران پریس کلب سے مشاورت کرتا رہوں گا اور مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لئے عملی جدوجہد کروں گا۔ضلعی انتظامیہ ممبران سٹی پریس کلب سے بھائی چارے کی فضاءاور۔ہم اہنگی سے پیش ائیں۔ہماری طرف سے بھی ایسا ہی مثبت رویہ اور محبتیں ملیں گی ۔ضلعی انتظامیہ اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔اور اس ساتھ کو محبتوں میں بدل کر ہم ہر سو خوشبوئیں بکھیر سکتے ہیں اج ایسے رویے کی اشد ضرورت ہےانہوں نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ ورکر صحافیوں سے خندہ پیشانی سے پیش ائینگے #