کرائمز

سرکاری ریسٹ لسٹ میں چار سبزیوں کے دام بڑھادیے گئے

لاہور (آئی این پی )پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کنٹرول کرنے میں نا کا م،سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے، پیاز 200 روپے فی کلو، میتھی 100 روپے کلو، بند گوبھی 80 روپے اور شملہ مرچ 280 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل بھی مہنگے ہو گئے، سیب کالا کولو 320 روپے کلو، کیلا درجہ اول 170 روپے فی درجن، امرود 180 روپے کلو اور کھجور ایرانی 520 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب مرغی کے گوشت کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہونے سے فی کلو قیمت 595 روپے برقرار ہے۔ہول سیل زندہ برائلر کی قیمت 397 روپے کلو اور پرچون بازار میں زندہ برائلر 411 روپے کلو مقرر ہے، فارمی انڈوں کی قیمت میں کمی نہ ہو ئی فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 750 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button