کرائمز
پیرمحل، اوباش کی خاتون سے بداخلاقی، مقدمہ درج
پیرمحل(نمائندہ خصوصی ) خاتون اوباش کے ہاتھوں بداخلاقی کا نشانہ بن گئی۔ گاؤں 289گ ب کے مکین محمد خالد ولد ربنواز نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش عثمان عرف مٹھو قوم کھوکر نے زبر دستی گھر میں گھستے ہو ئے جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر میری بیوی (م) کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور زبان کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے موقع سے فرار ہو گیا متعلقہ تھا نہ پو لیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہو ئے کاروائی کا آغاز کردیا۔