علاقائی خبریں
مریم اورنگزیب علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچ گئیں
لاہور (آئی این پی)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچ گئیں- سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے رات گئے لتی ماڑی اور سیت پور کا ہنگامی دورہ کیا-علی پور میں شدید سیلابی ریلے سے متعدد دیہات متاثرہوئے ہیں، انتظامیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کے لئے انخلا آپریشن جاری ہے-علی پور کے دور دراز علاقوں سے محفوظ انخلا کےلئے بیڑے بھی استعمال کئے جارہے ہیں-سیلاب متاثرین کو کھانا اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب خود ٹینٹ اور دیگر سامان لیکر سیت پور جائیں گی-