کرائمز
دو نوجوان ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ سکندر چوک کے پاس دو نوجوان ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو زرائع کے مطابق سکندر چوک کے قریب ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے 2 نوجوان ٹرین کی زد میں آ گئے۔ حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس ۔ ایمبولینس اور ریلوے پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں کرتے ہوے ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل کر دیں۔ تاحال مرنے والوں کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔پولیس نے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔#