عزاداری اور مجالس روٹس کی صفائی اور لائٹس کا فوری بندوبست کرنا چاہیے
چوک سرور شہید(مرزا شہزاد بیگ سے)چوک سرور شہید ضلعی وتحصیل انتظامیہ کو فوری طور پر عزاداری اور مجالس روٹس کی صفائی اور لائٹس کا بندوبست کرنا چاہیے ملک الحسنین تھہیم پارشل ڈویلپمنٹ کے لیے ٹھیکیدار کو کام مکمل کرنے کا پابند کیا جائے شیعہ علما کونسل کے رہنما کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شیعہ علما کونسل ضلع کوٹ ادو کے رہنما ملک الحسنین تھہیم نے تحصیل عہدداران کے ہمراہ مدرسہ جامعہ امام الہادی کربلا کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی عزاداری اور مجالس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اس کے لیے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو چاہیے کی عزاداری اور مجالس کے روٹس پر صفائی اور لائٹس کا بروقت بندوبست کر ے تاکہ عزاداران اور مجالس کے شرکاء کر پریشانی سے بچایا جا سکے اس موقع پر ضلعی رہنما الحسنین تھہیم کا کہنا تھا کہ ہر سال ضلعی انتظامیہ ٹھیکداروں کو مجالس روٹس پر پارشل ڈویلپمنٹ کا کام دیتی ہے جو کہ ٹھیکیدار 10 محرم سے پہلے مکمل نہیں کرتے ضلعی انتظامیہ ٹھیکیدار کر بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت کرے اس موقع پر تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل سید باقر رضا رضوی تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اسلم ورک متولی و لائسنس دارا امام بار گاہ حسینیہ جعفریہ منتظر مہدی خان متولی امام بارگاہ چکنمبر 635 محمد زمان نول عابد حسین خان بلوچ بھی موجود تھے اس موقع پر شیعہ علما کونسل کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے تمام مسالک اور مکتبہ فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھا جائے گا