کرائمز

لیہ :اغوا، ریپ ، اسقاط حمل ، ویڈیو بلیک میلنگ کے معاملہ میں نیا موڑ

لیہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )خاتون ٹک ٹاکر نبیلہ چوہدری اور عاقب چوہدری کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں بلال کنجال نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج معزز عدالت کے احکامات کی روشنی میں کردیا گیا واضح رہے کہ نبیلہ چوہدری نامی ٹک ٹاکر کی جاب سے مدعی بلال کنجال کے بھائی شاہد کنجال کے خلاف اغوا، ریپ ، اسقاط حمل ، ویڈیو بلیک میلنگ کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ سٹی لیہ میں درج کرایا جاچکا ہے ۔ واضح رہے کہ نبیلہ چوہدری ٹک ٹاکر ہیں اور اور سوشل میڈیا پر کافی فالورز رکھتی ہیں اور مقامی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہوکر بطور میگزین رپورٹر کام کر چکی ہیں ، دوسری جانب شاہد کنجال زرعی کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں اور بلال کنجال انکے بھائی ہیں۔ ایک اور بات بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی ہے کہ اسی قسم کے کسی ہنی ٹریپ کیس کی جھوٹی درخواست پر لیہ سٹی سے دو سب انسپیکٹرز معطل ہوچکے ہیں۔ لیہ میں بلیک میلنگ ، ہنی ٹریپ ، زنا اور ریپ کے ساتھ ساتھ دھوکہ دہی، فراڈ کے بڑھتے کیسز میں شہری شدید پریشان ہیں ۔۔۔۔۔(رپورٹ۔+92 303 5660952)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button