نئے سال کیلئے پریس کلب مانگا کی باڈی تشکیل دے دی گئی
لاہور /مانگا منڈی( آئی این پی ) نئے سال کیلئے پریس کلب مانگا کی باڈی تشکیل دے دی گئی میاں عامر جاوا کی صدارت میں پریس کلب مانگا کے اجلاس میں فیصلے جاری ,سال 2025 کیلئے پریس کلب مانگا کی نئی باڈی کا اعلان صدر پریس کلب مانگا میاں عامر احمد جاوا نے کیا ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی پریس کلب مانگا کے تمام ممبران کی مشاورت کے بعد پانچ رکنی نے حتمی فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق حاجی محمد رمضان کو سرپرست اعلیٰ ، رانا اشفاق احمد سرپرست ، میاں عامر احمد جاوا چئیرمین ، عطاء ﷲ بھٹی صدر ، سید ناظم رضا جنرل سیکرٹری ، اشرف بھٹی سینئر نائب صدر ، ملک نفیس حنیف نائب صدر ، تنویر بشیر خان نائب صدر ، رانا شکیل انجم سینئر وائس چیئرمین ، فریاد افضل رانا چئیرمین ثالثی کونسل، ڈاکٹر محمد عدنان سینئر چئیرمین ، میاں تنویر جاوا وائس چئیرمین ، محمد رمضان منشاء وائس چئیرمین ، کاشف ارشد چوہدری ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، جاوید شیخ فنانس سیکرٹری ، شعبان چوہدری سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، کاشف یوسف ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، ملک خالد سلطان انچارج سوشل میڈیا ، محمد خالد قادری جوائنٹ سیکرٹری ، شیخ ناصر کرامت سیکرٹری انٹرٹینمنٹ ، ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈاکٹر ارسلان اشرف ، شیخ ذیشان لیاقت ، محمد طلحہ نوری ، فیصل مغل ، حافظ عثمان منیر ، اسد فرید رانا ، فیصل عابد بھٹی اور عبدالناصر حیدر کو منتخب کیا گیا جبکہ ایڈووکیٹ احمد جمال چوہدری اور نبیل رفاقت ایڈووکیٹ کو پہلی دفعہ پریس کلب مانگا کے لیگل ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا پریس کلب مانگا کے سابقہ صدر میاں عامر جاوا نے تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب مانگا نے ہمیشہ مثبت صحافت کرتے ہوئے علاقہ کے مسائل کو اجاگر اور حل کروایا ہے اور امید کرتا ہوں کہ نئے منتخب عہدیدار پریس کلب مانگا کی روایات برقرار رکھتے ہوئے زرد صحافت کی بجائے مثبت صحافت کریں گے اور آئندہ بھی علاقہ کے مسائل حل کرتے ہوئے غریب عوام کی بھلائی اور فلاح کے کام جاری رکھیں گے آخر میں تمام ممبرز کو محمد رمضان منشاء اور کاشف ارشد چوہدری کی جانب سے شاندار عشائیہ دیا گیا ۔