علاقائی خبریں

فاروق آباد فاؤنٹین ہاؤس میں سالانہ فش فیسٹیول منعقد ہوا

فاروق آباد (ملک کامران آزاد سے) فاروق آباد فاؤنٹین ہاؤس میں سالانہ فش فیسٹیول منعقد ہوا جس میں لاہور ،فاروق آباد اور دیگر علاقوں سے معززین حافظ خالد آڑھتی ، ملک عبد الخالق شاکر، صحافی مجاہد شامی، بابرعلی بسراء ،حافظ عثمان علی ہاشمی ،میاں سلامت علی، عبد القادر بھٹی اور فاؤنٹین ہاؤس کے ڈونرز نے شرکت کی وٹ آف تھنک ڈاکٹر سید عمران مرتضی نے پیش کیا،فاؤنٹین ہاؤس میں زیر علاج مریضوں نے ٹیبلو پیش کیا ڈونر محمد اسلم نے فاؤنٹین ہاؤس فاروق آباد کے کاوشوں کی تعریف کی،ایچ آر منیجر عائشہ عمران اور سید بہار نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سید عمران مرتضیٰ نے کہا کہ صاحب سروت حضرات کو فاؤنٹین ہاؤس سے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنا چاہیے اور اپنی زکوٰۃ صدقات کے ذریعے اس ادارہ میں زیر علاج مریضوں کی خدمت کرنی چاہیے ، ہمارا معاشرہ بے شمار مسائل کا شکار ہے جس وجہ سے ذہنی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔آئیں دیکھیں اور ان دکھی اور بے سہارا لوگوں کا درد بانٹیں اور خوشیاں تقسیم کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button