
آب زم زم کے کرشمے………!!(تحریر:شکیل گوندل)
اب زم زم کے کرشمے۔۔
2005 میں ھمیں خدام الحجاج کی ڈیوٹی کرتے ھوئے شاید بیس پچیس دن ھی ھوئے تھے ھم کمرے میں سات اٹھ لوگ تھے۔
بات اب زم زم کی برکات کی ھونے لگی۔۔ ایک ادمی بتانے لگا کہ میری نظر اتنی کمزور ھو گئ تھی کہ میں اخبار تک نہیں پڑھ سکتا تھا مگر میں نے سنا ھوا تھا کہ اس مقدس پانی میں ھر بیماری کا علاج ھے ھم جب سے ائے ھیں میں بلا ناغہ دن میں تین مرتبہ یہ پانی لگاتا ھوں اج اللہ کریم کے کرم سے میں اخبار پڑھ سکتا ھوں یہ کہہ کر اس نے عربی اخبا ر پڑھ کر دکھا دی۔ساتھ بیٹھے بندے نے بتایا اس نے بھی اب زم زم کے بارے میں یہی سنا تھا لہذا میں نے بھی روزانہ تین بار مقدس پانی لگانا شروع کر دیا تو وہ بالچڑ جو تمام انگریزی ھومیو اور دیسی علاج سے ٹھیک نہیں ھو رھا تھا اب اس پانی کی برکت سے بال اگنا شروع ھو گئے ھیں۔سب نے دیکھا تو واقعی بالچڑ پر بال اگنا شرو ع ھو چکے تھے۔۔تیسرا ادمی بولا بھائیو میں نے بھی ہھی سنا تھا اور یہاں اتے ھی میں نے بھی تمام قسم کے علاجوں سے مایوس ھو کر باقاعدگی سے یہ مقدس پانی لگانا شروع کر دیا تھا اور اج شکر الحمد للہ یہ پھلبھری کا نشان کم ھونا شروع ھو گیا ھے۔ھم سب نے دیکھا تو اس کی بات بالکل درست تھی۔مجھے بھی پیدل زیادہ چلنے کی وجہ سے پیر کے انگوٹھے اور ساتھ کی انگلی کے نیچے چاندی کے روپے جتنا تکلیف دہ پانی سے بھرا چھالہ بن گیا تھا۔میں نے حرم میں طواف کے بعد اس جگہ تین دفعہ پانی لگایا اور دعا مانگی کہ یا اللہ جی مجھے شفا عطا فرما دیں۔یقین کریں کہ حرم سے واپسی پر وہ شدید درد کرنے والا چھالا خود ںخود پھٹ ھی نہیں چکا تھا بلکہ شدید درد بھی مکمل غائب ھو چکا تھا۔یقین کریں ک میں ساتھیوں میں سب سے تیز چل رھا تھا سبحان اللہ۔۔