کرائمز
شہریوں کو رقم فراہمی میں کٹوتی کرنیوالے دو دکاندار گرفتار
پنڈی بھٹیاں (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رمضان نگہبان پیکج کے ذریعے شہریوں کو رقم فراہمی میں کٹوتی کرنیوالے دو دکاندار گرفتار کرلئے ہیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان شہریوں کے رمضان نگہبان پیکج کی امدادی رقم میں خرد برد کر رہے تھےدونوں ملزمان ہر مستحق فرد سے غیر قانونی طور پر 500 روپے وصول کر رہے تھے ۔گرفتار دونوں دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید نے کہا ہے کہ مستحق شہریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔